جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک


آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی کر کے 1 دہشت گرد ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور بےگناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا اور اس سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

 

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.