جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے تو معاشرہ غلام بن جاتا ہے، جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گےبڑے کام نہیں کرسکتے۔
‘غلامی کرنے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں’
انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ روپے سے لوٹوں کے ضمیر خریدے گئے، چند بڑےلوٹوں کو امریکی سفارتخانے میں بلایا گیا، آہستہ آہستہ اتحادی ہم سے الگ ہونا شروع ہوگئے، غلامی کرنے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی سفیر نے کہاعمران خان کو نہ ہٹایا توپاکستان کیلئے مسائل ہونگے، انہوں نے کہا چیری بلاسم کو لایا تو پاکستان کو معاف کردینگے، چیری بلاسم کی خاصیت ہی بوٹ پالش کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر میرے ماتحت تھا، ڈونلڈوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ امریکی سفیر نے کہا عدم اعتماد آئےگی جو کامیاب ہونی ہے۔
‘دو طبقے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرینگے’
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خوف کا بت سب سے خوفناک بت ہے، ظلم اور ناانصافی کے سامنےکھڑا ہونا ہی جہاد ہے، خودغرض شخص بھی ظلم اور ناانصافی کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایلیٹ طبقہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، ایلیٹ طبقہ سمجھتا ہے انہیں سب مل رہاہے ناانصافی کیخلاف کیوں کھڑے ہوں، دوطبقے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ نہیں کریں گے، بزدل طاقت کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے۔
‘ہم نے آئی ٹی کمپنیوں کیلئے زیرو ٹیکس رکھنا ہے’
عمران خان نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی کمپنیوں کیلئے زیرو ٹیکس رکھنا ہے، ہمارے دوسرے سال 35، تیسرے سال 45فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھیں اور ہمارے آخری سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 75فیصد بڑھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی ایکسپورٹ زون قائم کیے، 20سال قبل بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب، آج140ارب ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔
‘3 سال سے پتا نہیں اسحاق ڈار کا کونسا علاج چل رہا ہے’
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک سے پتا چلا چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھرکا نوکر ہے، شہبازشریف بتارہا ہے کس کو نااہل کرنا ہے، الیکشن کب کرانے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار ہمارے دورمیں باہر نہیں گیا، یہ وزیراعظم کے جہاز پر بیرون ملک گیا، پتا نہیں 3سال سے اسحاق ڈار کا کون سا علاج چل رہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ملک میں بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل ہوتی ہیں، شہباز شریف نے بلومبرگ کی اینکر کو کہاخدا کے واسطےپیسے دےدو، شہباز کہتا ہے پیسے نہ دیئے تو دیوالیہ ہوجائیں گے، اینکرنے کہا میں تو پیسے نہیں دے سکتی، شہبازشریف نے اینکرکو کہا آپ میڈیا کے ذریعے پیغام پہنچا دیں۔
‘چیف الیکشن کمشنر میں تھوڑی شرم و حیا ہے تو مستعفیٰ ہوجائیں’
انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 سال ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی، ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی ختم ہوجاتی، چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کی مخالفت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر میں تھوڑی شرم و حیا ہے تو مستعفیٰ ہوجائیں لیکن ان میں شرم وحیا نہیں ہمیں استعفیٰ دلوانا پڑے گا۔
Comments are closed.