تیز رفتار بس الٹ گئی، 12 مسافر زخمی
پتوکی، ملتان روڈ آرائیں ماڈل فارم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس دوران تیز رفتار بس الٹ گئی ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بارش کی پھسلن کے باعث پیش آیا جس میں 12 افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بس لاہور سے وہاڑی طرف جارہی تھی تاہم واقع کی اطلاع ملتے ریسیکو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
آپریشن میں ریسیکو کی 3 ایمبولینسز 1 سپیشل ریسیکو وہیکل اور 1 فائیر وہیکل نے حصہ لیا۔
Comments are closed.