ترکیہ کی سیلاب متاثرین کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کی سیلاب متاثرین کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ترکیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سےتباہی ہوئی ،ترکیہ نے اس مشکل میں ساتھ دیا، ترکیہ کی جانب سے ٹرینوں کے ذریعے پاکستان امداد آرہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا امدادی طیارہ بھی آچکا ہے، امداد، ہمددری اور مخلصانہ اقدامات پر مشکورہوں اس لیے ہم ترکیہ کی سیلاب متاثرین کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی اشیا کی ٹرینیں ترکیہ سے روانہ ہو چکی ہیں، یہ اقدام دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان متاثرہوئے، میں نے زندگی میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 300بچوں سمیت1000سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاکھوں گھر، کھڑی فصلیں اور مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔
Comments are closed.