بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی
بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی
کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب سے مزید تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر بلوچستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 270 ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والے مال مویشی کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 149 ہوگئی ہے جب کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعداد 64 ہزار 385 ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے 2 لاکھ 936 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ بارشوں میں سیلاب سے 1500 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے 22 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں، نصیرآباد ڈویژن اور کچھی کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی اور گرمی کی شدت سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
رضا کار تنظیموں کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو خیموں اور خوراک کی اشیاء کی اشد ضرورت ہے جب کہ سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
Comments are closed.