بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر ہیں تو پیش کریں: احسن اقبال
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر ن لیگ نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر ہیں تو پیش کریں۔
ن لیگ کا مؤقف ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پی ڈی ایم کا وجود ختم ہو جائے گا اور عمرا ن خان مزید طاقت ور ہو جائیں گے۔اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی چار جماعتیں مخالف سمت میں کھڑی ہو گئی ہیں، جب کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وار کرنا ہے تو اسمبلیوں میں کرنا ہے جمہوری طریقہ یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔
Comments are closed.