بخشوپل کے قریب کپڑا مارکیٹ میں آگ لگ گئی
بخشوپل کے قریب کپڑوں کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے بخشو پل کے قریب پیش آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ذرائع ریسکیو 1122 نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ہم نے 4 فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.