ایف آئی اے کا سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا

ایف آئی اے کا سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا

ایف آئی اے کا سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ، لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا

اسلام آباد: ایف آئی اے حکام نے سینیٹر سیف اللہ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ایف آئی اے حکام ایک گھنٹہ سے زائد ان کے گھر میں موجود رہے، ایف آئی اے حکام نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل جب کہ ان ان کی اہلیہ کا بھی لیب ٹاب تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ فارن فنڈنگ تحقیقات کے حوالے سے مارا گیا جب کہ ایف آئی اے حکام گھر سے ملنے والی تمام یو ایس بی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.