آصف زرداری کے 25 سال پرانے کیسز میں بریت کیخلاف اپیلوں پرنیب کی مہلت

نیب نے آصف زرداری کے 25 سال پرانے کیسزمیں بریت کیخلاف اپیلوں پرنیب نے جائزے کے لیے مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدرآصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

نیب نے نئے قانون کے تحت کیسز کا جائزہ لینے کیلئے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں پراسیکیوٹر جنرل کیسز کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت

نیب نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔  پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا۔

آصف زردای کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ایس جی ایس کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

نیب کی جانب سے نظرثانی کے لیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہائیکورٹ سے ایک ہفتے کی مہلت لینے کیلئے درخواست تیار کی گئی۔

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس پروزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا تھا۔ وزارت قانون نے نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.