امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو عمران خان کا مقابلہ کرے، فیاض الحسن
تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مائنس ون فارمولا کسی صورت قبول نہیں، پوری قوم پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہے۔
‘مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی’
انہوں نے کہا کہ مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ایک مقبول لیڈر کو مائنس کرنا پاکستانی سیاست کے لئے مضحکہ خیز ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مائنس ون کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پہلے جو مائنس ہوئے وہ کریمنل اور کرپٹ تھے مگر عمران خان کی شخصیت پاک و صاف ہے۔
‘عمران خان اور نواز شریف کی مہم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا’
فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کی مہم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف نے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہمیشہ زہر اگلا، “سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی” امپورٹڈ حکومت اب معصوم بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے، پی ٹی آئی کا مشن صاف و شفاف الیکشن ہیں، اگر امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرے۔
‘عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں’
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں، عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔
’حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں‘
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں، عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔
Comments are closed.