امریکہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے10 ملین ڈالر کا دینے کا اعلان


پاکستان امریکہ

پاکستان امریکہ

امریکہ نے پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ امدادی سرگرمیوں کے لیے10 ملین ڈالر کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ امدادی سرگرمیوں کے لیے10 ملین ڈالر کا اعلان کر دیا ہے جبکہ امریکہ نے پہلے بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئیے 56.1 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر رکھا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ نے سکریٹری بلنکن کو تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس تناسب کے بحران سے خود نہیں نمٹ سکتا، پاکستان سب سے کم اخراج کرنے والوں میں سے ایک ہے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان موسمیاتی انصاف کا خواہاں ہے اور اپنے شراکت داروں کی طرف دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان آبپاشی، مواصلات، توانائی، زرعی ٹیکنالوجی اور صحت جیسے شعبوں میں بہتر، سرسبز اور موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی بحران کا مؤثر طریقے سے سامنا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسکے علاوہ وزیر خارجہ نے خطے میں امن، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کے فروغ میں پاکستان امریکہ تعلقات کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.