اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف فردِ جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ
توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف فردِ جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں عمران خان روسڑم پرآئے عمران خان نے ججز سے بات کرنے کی اجازت مانگ جس پر عدالت نے انھیں اجازت دی۔
عمران خان نے عدالت سے کہا کہ میرا جج صاحبہ کو تھریٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں خاتون جج کے پاس جاکر وضاحت دینے کو تیار ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں خاتون جج سے معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ مستقبل میں کچھ ایسا نہیں کروں گا۔ میں ہمیشہ رول آف لاء کی بات کرتا ہوں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے لائن کراس کی ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں میں نے کبھی ایسا کرنے کی نیت نہیں تھی۔
عمران خان کے بیان کے بعد اسلام آباد ہائی کوئی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بننچ نے مشاورت کی اور عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ہم آپ کے بیان کو سراہتے ہیں۔
Comments are closed.