آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کا عزم

آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون کیا ہے۔

کال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب  متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔

آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین امریکی ڈالر کے عطیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شدید ترین مون سون کی لہروں کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، ذریعہ معاش اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے توانائی کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔  آذربائیجان جموں و کشمیر پر OIC رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے لوگ مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگیوں اور گہرے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.