ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کا دورہ کیا جہاں ان کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے بڈاپسٹ میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں ہنگری کے وزیر خارجہ نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

بعدازاں آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.