ہم زراعت میں کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، طارق بشیر


طارق بشیر چیمہ

طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت اور لائیو اسٹاک میں کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے کرغزستانی سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین زرعی مصنوعات کی تجارتی کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

طارق بشیر چیمہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہم ہر کام کریں گے۔

کرغزستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرغزستانی تاجر برادری پاکستان سے زرعی مصنوعات درآمد کرنے کی خواہشمند ہے۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے متعلقہ حکام کو کرغزستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے ممکنہ مواقعوں کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.