کشمیر الیکشن میں شکست کے خوف سے جعلی راجکماری سٹپٹا گئی ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن میں شکست کے خوف سے جعلی راجکماری سٹپٹا گئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فوٹوشاپ تصاویر سے کشمیریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن مہم میں کھلم کھلا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کا وزیراعظم عمران خان سے محبت کا لازوال رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری جانتےہیں عمران خان نےمودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکشمیر کا مقدمہ لڑا۔

معاونِ خصوصی نے لکھا کہ غیرت مند کشمیری جانتے ہیں عمران خان نے دنیا بھر میں مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا جبکہ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی راجکماری کی جعلسازی کا عالم یہ ہے کہ کشمیر سے محبت کیلئے بھی اسے جعلی تصاویر شیئر کرنا پڑیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Translate »