چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی بول پر پابندی کی شدید مذمت
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے بول پر پابندی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی نشریات بند ہونے کے معاملے پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جبکہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بھی اس صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت نے بول نیوز کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے تاہم سنی اتحاد کونسل بول کی انتظامیہ اور کارکنان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بول کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ حق اور سچ عوام کو دکھا رہا تھا اور اب بول انتظامیہ و کارکنان حق سچ کی آواز بلند کرنے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بہت جلد بول بحال ہو کر اپنے روایتی طریقے سے سچ کی آواز عوام تک پہنچائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بول کے لوگوں کو اس سچ کا اجر دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی ملے گا۔
بول کو بولنے دو، امپورٹڈ حکومت نے بول کو بند کردیا
امپورٹڈ حکومت کا آزادی صحافت پر وار، حق اور سچ بتانے پر بول ٹی وی اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے بول کی نشریات بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا،عوام اور صحافتی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ بول کو بولنے دو۔
Comments are closed.