پیپلز پارٹی ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھتی ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نئے الیکشن سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی آفر  پر پیپلز پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

اس سے متعلق شازیہ مری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کی بات مانتے ہیں تو پیپلز پارٹی ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نئے انتخابات کے لئے یہی مؤقف رہا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات کیے جائیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بات چیت پر یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں اور انتخابات سے قبل اصلاحات اس لیے ضروری ہیں کہ پھر کوئی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.