وزیر اعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کرینگے۔
اس دورے پر وزیراعظم کو سگو پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سگو پل ڈیرہ اسماعیل خان سے کچلاک جانے والی اہم قومی شاہراہ N-50 پر واقع ہے۔
وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں جہاں انھیں N-50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
Comments are closed.