وزیرِ اعظم اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرین سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ نقصانات اور جاری امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ سندھ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے تاہم دورے کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوامِ متحدہ کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.