عمران خان کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عمران خان نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امدادکا اعلان کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے چنانچہ اب میں حکمتِ عملی وضع کررہا ہوں کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کیسے کم کر سکتے ہیں، ہم ٹیلی تھون کے ذریعے جمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپیہ دیکر اس کام کا آغاز کریں گے۔
I just met my team & am now devising a policy of how we can contribute to alleviate the suffering of the people of Sindh from the devastating floods. We will start by donating Rs 1 billion from the funds collected from the telethon.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2022
عمران خان نے ٹیلی تھون میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میری اپیل پر لبیک کہنے اور پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر مدد کرنے والے تمام عطیات کنندگان، میں آپ کاشکرگزار ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مزید عطیات فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بھی بتایا اور کہا کہ کئی ایک طریقےہیں جن کےذریعےآپ عطیہ کر سکتے ہیں، ذیل میں فراہم کردہ دستاویز میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے عطیات کنندگان کیلئے تفصیلات مرتب کی گئی ہیں۔
I want to thank everyone for responding to my call & for your generous support for Pakistan’s flood affectees. There are several ways in which you can donate. In this document details have been outlined for overseas donors as well as donors
in Paksitan.https://t.co/3styOIlfaW— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2022
Comments are closed.