عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےعدالت آج کیس ختم کردے گی، عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے گا، حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں، عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کو عمران خان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، تحریک کے دوران نوازشریف پائے کھا کر واپس چلے گئے تھے۔

‘امپورٹڈ حکومت فوری اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کی تاریخ دے’

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت فوری اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کی تاریخ دے، قوم ساتھ ہے، عمران خان نے کال دی تو مسئلہ بن جائے گا، آسان حل ہے الیکشن کی طرف چلے جائیں۔

‘امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے’

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان نےعدلیہ بحالی کیلئے 2008کےالیکشن کا بائیکاٹ کیا، عدالتی احاطے کے باہر بھی کھڑے نہیں ہونے دیا جارہا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، عدالت کے باہر وزیراعلیٰ کے پی کو بھی روکا ہوا ہے، لسٹ میں جن کے نام ہیں وہی لوگ اندر جارہے ہیں۔

توہین عدالت کیس: عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، وکیل حامد خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی انتظامیہ کوعوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے روکنے کا حکم، کہا رجسٹرار ہائیکورٹ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس کو فوری ہدایات جاری کریں، یقینی بنائیں کہ سیکیورٹی انتظامات کے دوران عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا نہ ہوں، ہائیکورٹ کی اطراف میں کاروباری مراکز کو بند نہ کیا جائے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.