سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عالمی برادری سے امداد اور عطیات کا سلسلہ جاری

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئےعالمی برادری سے امداد اور عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کے تحت متحدہ عرب امارات کی جانب سے مزید 2 خصوصی طیارے امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور 5 کور کے پاک فوج کے افسر نے یو اے ای حکام کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

 

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سے اب تک 16 جہاز کراچی آچکے ہیں جبکہ مکمل طور پر یو اے ای سے امدادی سامان لانے والے طیاروں کی  تعداد 33 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر میں ایک ملین ڈالرز جمع کر لئے گئے  ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ نے، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کی معاونت میں، پاکستان میں جاری سخت سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد اور آبادیوں کے لیے آج سے ہنگامی انسانی امداد کی فضائی ترسیل کا آغاز کردیا ہے۔

اِن ترسیلات میں زندگی کے لیے ضروری وسائل ، بشمول کھانا تیار کرنے اور پناہ کا لگ بھگ بائیس لاکھ ڈالر مالیت کاسامان شامل ہے۔

ترسیل کا عمل آنے والے دنوں میں مُلک بھر کے بیس مختلف علاقوں میں مکمل کیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.