بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں, اگرفیٹف بھارت سے باز پرس نہیں کرتا تو یہ دوہرا معیار ہو گا: وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی

93

بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں, اگرفیٹف بھارت سے باز پرس نہیں کرتا تو یہ دوہرا معیار ہو گا: وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی نے کہاکہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ نے ہمارے خدشات درست ثابت کئے۔آج ایک مرتبہ پھر ہمارے پاس بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا فیٹف کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ بھارت کو کٹہرے میں لاکر ٹیرر فناسنگ کی بابت پوچھا جائے۔ اگرفیٹف بھارت سے باز پرس نہیں کرتا تو یہ دوہرا معیار ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر پردہ ڈالنے کیلئے کبھی پلوامہ کا ناٹک رچاتا ہےاور کبھی پاکستان کی سرحد عبور کرتا ہے تو کبھی دہشت گردوں کی تربیت اور مالی معاونت کرتا ہے ۔ہم ایک دفعہ پھر عالمی برادری کے سامنے یہ شواہد رکھنا چاہیں گے۔

Comments are closed.

Translate »