ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں56 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 56ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب آج پاک فضائیہ کے ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں منعقد کی گئی او جس میں مہمان خصوصی نے کورس کے گریجویٹس کو ٹرافیز اور اسناد سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ابئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس نے آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا دیا ہے، آپ کو چاہیے کے اپنی آگے آنے والی ذمہ داریوں کو پوری مہارت سے سر انجام دیں۔
انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس درسگاہ میں تربیت کو جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
کمبیٹ پائلٹس کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر اسامہ شریف غنی نے حاصل کی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر محمد ایاز نے حاصل کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) پاک فضائیہ تھے جبکہ ایئر آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔