پی ٹی آئی کا 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہوگا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے ۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ 13 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا۔