25 مئی تشدد واقعے کی انکوائری مکمل ہو چکی ہے، ہاشم ڈوگر

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی تشدد واقعے کی انکوائری مکمل ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے بول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ واقعے میں زمہ داران افسران کا تعین ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں زمہ داران کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے جائیں گے، تمام ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ انصاف و قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائیگا اور کوئی سفارش قبول نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ایس۔پیز، 7 ڈی۔ایس۔پیز اور 30 انسپکٹر و سب انسپکٹرز کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق متلعقہ افراد کو جواب داخل کرنے کے لیے وقت بھی دیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer