بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچائو کے ٹیکے یکم فروری سے پندرہ فروری تک لگائے جائیں گے یہ مہم ملتان کی شہری 14یونین کونسلوں میں شروع ہوگی ۔۔راشد عزیز

بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچائو کے ٹیکے یکم فروری سے پندرہ فروری تک لگائے جائیں گے
یہ مہم ملتان کی شہری 14یونین کونسلوں میں شروع ہوگی ۔۔راشد عزیز
محکمہ صحت کے آفس میں ریر صدارت ڈی ایچ او ہیلتھ سید محمد علی مہدی کی صدرارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سماجی تنظیم سانجھ پریت آرگنائزیشن کے راشد عزیز۔یونیسیف کے نمائندے محفوظ الرحمن ایم ایس ڈبلیو ایس کے نمائندے محمد عباس راجپوت اور دیگر احباب نے شرکت کی جسمیں طے پایا کے ملتان کی 36 یونین کونسل جو شہری آبادیوں پر مشتمل ہیں ان میں 9ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے یہ مہم ہکم فروری سے شروع ہوگی اور 15 فروری تک جاری رہے گی اس سے پہلے ان یونین کونسلوں میں اشتہاری مہم چلائی جائے گی جسمیں مذہبی لیڈرز سکول کے استاد اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کرائی جائے گی ڈھول بجا کر اعلانات کئے جائیں گےاور شہر میں منی فلوٹ پر آگاہی کمپین ہوگی