وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن ( ای وی ایم ) کا ڈیمو پیش کیا ، چیف الیکشن کمشنر نے مشین کی تعریف کرتے ہوئے ہمیں خراج تحسین پیش کیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ انشااللہ 2023 کے انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی ہوں گے ، ہم اس مشین کو مزید پرفیکشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں ، ہماری فالو اپ میٹنگز بھی ہوں گی ، انہوں نے مشین کی جانچ کیلئے اپنی ٹیکنیکل ٹیم نامزد کر دی ہے ، ہمارا ان سے رابطہ مفصل مگر غیر معینہ مدت تک نہیں ہوگا ، کیوں کہ ہمیں ان مشینوں کو وقت پر تیار کرنا ہے ۔ شبلی فراز نے کہا کہ اگر ضمنی یا لوکل گورنمٹ انتخابات میں مشین کا استعمال ہو تو اچھا رہے گا ۔