مریم نواز کا قائد اعظم کی یوم پیدائش پر ٹویٹ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ اتحاد، ایمان، تنظیم یہ وہ رہنما اصول ہیں جو بانی پاکستان نے اس ملک کے عوام کو سمجھائے۔اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کی یوم پیدائش پر وعدہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر چلتے ہوئے ہم پاکستان کو ایک فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے، جہاں آئین بالادست ہوگا اور عوام کو حقِ حکمرانی حاصل ہوگا ۔