2013 سے 2018 تک عمران خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب آفاق سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2013 سے 2018 تک اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب آفاق سلطان کی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب  نے کہا کہ سال 2012 سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیا جبکہ 1800 مزید لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے اور نیب اس کی ریکوری کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

اس معاملے پر ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے اس سے وصول کریں۔

انہوں نے اپنی ہدایات میں مزید واضح کیا کہ عمران خان اور 1800 افراد سے ریکوری کی جائے۔

دوسری جانب ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کو طلب کرلیا جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسکے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مالم جبہ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےوزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اعظم خان کو کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔

Best Car Accident Lawyer