15 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارک ہو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ وزیراغواء کیے جارہے ہیں اس سے زیادہ کیا عدم استحکام ہوگا جو آج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ سڑکوں پرخود فیصلے کر رہے ہیں،اسی کوخانہ جنگی کہتےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھوک افلاس اوربے روزگاری کسی کی کال کا انتظار نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15نومبرتک آر یا پار ہوجائے گا۔

Best Car Accident Lawyer