10ستمبر سے پہلے انکا تختہ الٹ جائے گا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  امید ہے کہ 10ستمبر سے پہلے موجودہ حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات کو پاکستان کے لوگ بنی گالہ ائے اور ہر شہر اور قصبوں میں نکلے اور اگر ن لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا ردعمل بھرپور آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی آوازبند کرنے کیلئے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹرویزکو بند کیاجارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے دس ستمبر تک ان کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نےبوکھلاہٹ میں عمران خان کےخلاف مقدمہ بنایا جبکہ عمران خان کےخلاف مقدمےکی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر پورےملک میں عوام نےپرامن احتجاج ریکارڈکرایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوامی رابطہ مہم میں رکاوٹ ڈالنےکیلئےمقدمہ بنایاگیا لیکن ہم رکاوٹوں کابھرپورطریقےسےمقابلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دور میں میڈیا فری تھا لیکن اب تو سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے ساتھ جڑ گئی ہے اور کل کراچی کے ضمنی الیکشن میں کراچی کے لوگوں نے عمران خان کے بیانیے کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ضد پر قائم نا رہے اس سے ملک کو نقضان ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer