یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کا ہے، حافظ سعد رضوی

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن کے ٹرک روانہ کردیئے، امدادی سامان جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کا ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافا ت کو بلائے طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، متاثرین کی امداد کے لیے مخیر حضرات آگے آئیں۔

حافظ سعد حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شعبہ لبیک خدمت خلق کی امدادی کاروئیاں قابل ستائش ہیں، کارکنان اور ذمہ داران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر خیمہ بستیاں بھی قائم کی جائیں۔

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت  کی ہے جبکہ وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر اداروں اور تنظیموں سے متاثرین کی مدد کے کام میں ہاتھ بٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں کا ہے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے ، سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی بڑا کام ہے اور یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔

Best Car Accident Lawyer