پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت میری جان بھی لے لے تو مجھے کوئی ڈر نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ٹیکسلا میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، حکمرانوں سن لو، مجھے دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈالو پر پاکستان میں حقیقی تحریک کی آزادی چل پڑی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم تیار ہے جیل بھیج کر دکھاؤ، جیل جانے کیلئے میں اور میری قوم تیار ہے، 28 مارچ کو قوم کو مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی، مراسلے میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا، سب سے بڑی ترجمان مریم نے کہا کہ یہ مراسلہ جھوٹ ہے۔