یو اے ای ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ناظم الامور نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 ملین ڈالرز مالیت کا امدادی سامان بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان اور 50 ملین اماراتی درہم کی امداد پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد آل مکتوم کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور سفارتی اور خارجی محاظ پر متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

یو اے ای کا طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہور پہنچ گیا

واضح رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہور پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا۔

چودھری پرویز الہٰی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا اور اس سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں۔

Best Car Accident Lawyer