یو اے ای تجارت اور سرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یو اے ای تجارت اور سرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے پاکستان کے مشکل ترین وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، یو اے ای کی سپورٹ کے بہت ممنوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں روز گار کے مواقع میسر کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سفیر یو اے ای نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، تعلقات میں وسعت کیلئے باہمی روابط کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Best Car Accident Lawyer