یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15 روپے سے 30 روپے فی کلو تک کی کمی ہوئی ہے۔

دال چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی قیمت فی کلو قیمت 245 روپے سے کم کر کے 230 روپے کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دال مسور کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کر کے اس کی قیمت فی کلو قیمت 310 روپے سے کم کر کے 295 روپے کردی گئی ہے۔

سفید چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے، فی کلو قیمت 320 روپے سے کم کر کے 305 روپے کردی گئی ہے۔

مونگ کی دال فی کلو قیمت میں  15روپے کی کمی، فی کلو قیمت 260 روپے سے کم کر کے 245 روپے کردی گئی ہے۔

دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے، فی کلو قیمت 410 روپے سے کم کر کے 380 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ثابت دال مسور کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے، اب فی کلو قیمت 310 روپے سے کم کر کے 290 روپے ہو گئی ہے۔

کالا چنا کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کے گئی ہے، فی کلو قیمت 235 روپے سے کم کر کے 220 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک کی بھی کمی ہوئی ہے

Best Car Accident Lawyer