وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کامیاب پروگرام پر ضلعی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوشل میڈیا سیلاب کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نالائق حکومت ہے، امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہم منشیات ترک کرنے والوں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ ایس ایچ او اور انتظامیہ کو منشیات کی سپلائی چین کا پتہ ہوتا ہے، پولیس اور انتظامیہ اپنی اس خاصیت کو منشیات کی روک تھام میں استعمال کرے، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں منشیات کے تدارک کا کام شروع کرے۔