ہم ڈرنے والے نہیں ہیں لڑنے والے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں لڑنے والے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے 26 سال عمران خان کے ساتھ گزارے، ہمارے ایک دوست اور سیاسی رہنماء کے ساتھ اس فاشسٹ حکومت نے تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہے، حکمرانوں کو کہتا ہوں اتنا کچھ کرو کہ کل کو برداشت کر سکو۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور یہاں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہم نے آپ کی چیخیں سنی ہیں، آپ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ان پر لاٹھی چارج نہیں کیا، آپ سمجھتے ہیں کہ اس تشدد سے دب جائیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت سازش کے تحت آئی ہے جبکہ قوم نے بھی ان کو مینڈیٹ نہیں دیا، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں لڑنے والے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ یقین ہے کہ سب کی مخالفت کے باوجود عمران خان کے ساتھ لوگوں کی دعائیں ہیں، تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف صاف شفاف انتخابات ہیں، جلسے کرنے جا رہے ہیں پاکستان میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیں گے۔

Best Car Accident Lawyer