پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔
مخالف پراپیگنڈا کرتے رہیں،ہم عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے، مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کیے. 100ارب کے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا،دالیں،آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا مل رہاہے.#EhsaasRashanRiayat #Punjab
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 11, 2022
انہوں نے کہا کہ 100 ارب کے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالف پراپیگنڈا کرتے رہیں، ہم عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ قومی صحت کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے کی خطیر رقم سے 22 لاکھ مریض مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔
قومی صحت کارڈ کے ذریعے50ارب روپے کی خطیر رقم سے 22لاکھ مریض مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں. ہم نے قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسرکے مریضوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی ہے#SehatCard
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 11, 2022
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم نے قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسرکے مریضوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔