ہم بین المذاہب میں ہم آہنگی سے پُرامن ماحول کو تشکیل دے سکتے ہیں،

آسٹریلوی حکومت کی طرف سے کینبرا میں افطار ڈنر کا اہتمام
ہم بین المذاہب میں ہم آہنگی سے پُرامن ماحول کو تشکیل دے سکتے ہیں، اسٹیفن سمتھ
تقریب سے امام آدم کُنڈا، امام حاتم ، محمد امتیاز،امام حمزہ اور محمد علی کا خطاب

کینبرا(محمد جمیل سراج سے)آسڑیلیا کے
دارالحکومت کینبرا میں مقامی حکومت کی جانب سے آسٹریلوی مسلمانوں کے لیے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسلامی ممالک کے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر صحت اسٹیفن سمتھ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہے آسڑیلیا چونکہ ایک ملٹی کلچرل ملک ہے اس لیے یہاں تمام مذاہب کے خواتین و
حضرات کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔امام آدم کونڈا نے ماہ صیام کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ کہا کہ روزہ محض کھانا پینا چھوڑنے کا نام نہیں بلکہ یہ تقوی اور پرہیز گاری پیدا کرتا ہے آسڑیلین نیشنل یونیورسٹی کی مسلم سوسائٹی کے صدر محمد امتیاز نے بھی روزے کی اہمیت بڑے مفصل انداز میں بیان کی اور انھوں نے اسے جسمانی صحت کا اہم جُز قرار دیا تقریب سے پاکستانیوں کی نمائندگی کرنے والے محمد علی نے خطاب کے دوران کہا کہ آسڑیلیا میں اس طرح کے پروگرام کا سرکاری سطح پر ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں سب کو اپنے اپنے عقیدے اور مذہب کی بناء پر مکمل آزادی حاصل ہے اور حکومت بلا نسل و امتیاز سب کےساتھ مساوی برتاؤ کرتی ہے اس سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، افطار ڈنر سے امام حاتم اور امام حمزہ نے بھی مختصر خطاب کیا ، پروقار تقریب کی اسٹیج سیکرٹری مس کرسٹین مرے نے حکومت کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، آخر میں حاضرین کی تواضع لذیز کھانے سے کی گئی جبکہ نماز مغرب کی ادیئدگی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا