آسٹریلوی حکومت کی طرف سے کینبرا میں افطار ڈنر کا اہتمام
ہم بین المذاہب میں ہم آہنگی سے پُرامن ماحول کو تشکیل دے سکتے ہیں، اسٹیفن سمتھ
تقریب سے امام آدم کُنڈا، امام حاتم ، محمد امتیاز،امام حمزہ اور محمد علی کا خطاب
کینبرا(محمد جمیل سراج سے)آسڑیلیا کے
دارالحکومت کینبرا میں مقامی حکومت کی جانب سے آسٹریلوی مسلمانوں کے لیے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسلامی ممالک کے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر صحت اسٹیفن سمتھ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہے
حضرات کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔امام آدم کونڈا نے ماہ صیام کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ کہا کہ روزہ محض کھانا پینا چھوڑنے کا نام نہیں بلکہ یہ تقوی اور پرہیز گاری پیدا کرتا ہے آسڑیلین نیشنل یونیورسٹی کی مسلم سوسائٹی کے صدر محمد امتیاز نے بھی روزے کی اہمیت بڑے مفصل انداز میں بیان کی اور انھوں نے اسے جسمانی صحت کا اہم جُز قرار دیا تقریب سے پاکستانیوں کی نمائندگی کرنے والے محمد علی نے خطاب کے دوران کہا کہ آسڑیلیا میں اس طرح کے پروگرام کا سرکاری سطح پر ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں سب کو اپنے اپنے عقیدے اور مذہب کی بناء پر مکمل آزادی حاصل ہے اور حکومت بلا نسل و امتیاز سب کےساتھ مساوی برتاؤ کرتی ہے