ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ، ایاز صادق

سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اقتصادی امور نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو سراہا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا طویل المعیاد شراکت دار ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے یو ایس ایڈ کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سے جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی اہم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور معیشت کے شعبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت زیادہ صلاحیت اوراستعداد ہے جسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

Best Car Accident Lawyer