سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور شہبازشریف سن لوتم جو بھی تیاری کرلو، کپتان اس سے بہترتیاری کررہا ہے۔
میانوالی میں تحریک انصاف کے پاورشو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں گا اپنے ملک کیا آزادی کے لیے۔ ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جہاد کے لیے سب کو تیار کررہا ہوں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ اچھا ہوا شہباز شرہف کو چھ ماہ بعد مراسلہ یاد آیا گیا، ہم تو چھ ماہ سے تحقیقات کا کہہ رہے تھے۔
سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ لوگوں سے پوچھیں جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم بل ادا کریں یا خوراک اور بچوں کی فیسیں ادا کریں۔ چار پانچ ماہ میں ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیے۔ یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔
عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کی جنگ میں شامل ہو کراسّی ہزار پاکستانی مارے گئے کیوں کہ ہم ان کے غلام تھے۔ جن کی جنگ لڑ رہے تھے وہ یہاں ہم پربمباری کر رہے تھے، پینتیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس جنگ کی وجہ آج بھی ہمارے فوجی جوان جنگ لڑرہے ہیں اورشہید ہو رہے ہیں۔ کیا کسی نے پوچھا کہ ہمیں ان کی جنگ میں شریک ہونا چاہایے تھا؟ جبکہ میں ہروقت یہی کہتا تھا اورمجھ پر طالبان خان کا الزام لگایا گیا۔