ہماری راجکماری نے علی بابا چالیس چوروں کو تگنی کا ناچ نچادیا ‘حنا پرویز

مسلم لیگ(ن)کی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ ہماری راجکماری نے علی بار چالیس چوروں کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے،آزاد کشمیر کی انتخابی مہم مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا مخالفین نے بھی اعتراف کیا۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی وجہ سے کشمیر کے چھپے چھپے میں آج نوازشریف کا نام گونج رہا ہے۔کشمیریوں نے اپنے قائد کی بیٹی کو والہانہ محبت پیار دیا ہے۔