خیبرپختونخوا میں ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 1.5 بلین روپے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیجانب سے ایک عظیم قدم، پاکستان کے صوبہ کے پی نے ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 1.5 بلین روپے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیجانب سے ایک عظیم قدم! https://t.co/trpa4i8XqK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کے پی کے صوبائی حکومت نے اپنے 1.5 بلین روپے کے منصوبے کے تحت 13 نئے سائنس اور ٹیک پروگراموں کی نقاب کشائی کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا نام ‘کے پی سائنس ایجنڈا’ ہے۔