کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشنچکا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے۔

وفایق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 7 ایکڑ کے رقبے پر آئی پارک کا افتتاح کریں گے اور سندھ یونیورسٹی کے تعاون سے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کے منصوبے درسگاہوں میں شروع ہوں گے۔

‘ایم کیو ایم کے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں’

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے کیلئے آئی ٹی سرولینس ڈیٹا بنا رہے ہیں، دو دن پہلے ایم کیو ایم کے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، ایم کیو ایک کی لیڈرشپ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحد ہے۔

‘کے الیکٹرک مافیا کی طرز پر کام کررہی ہے’

امین الحق نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کی طرز پر کام کررہی ہے، کے الیکٹرک پیسہ بنانے کی مشین بن گئی ہے، وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود بن قاسم پاور پلانٹ بند ہے۔

بن قاسم پاور پلانٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار میں‌ بڑی کمی

بن قاسم کا نیا کمیشن ہونے والا پاور پلانٹ بند ہونے سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی ہو گئی ہے۔

 کراچی میں بن قاسم کے نئے پاور پلانٹ تھری کی بندش سے 450 میگا واٹ بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ پاور پلانٹ کے ٹربائن کی مرمت میں 2 سے 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس کے لیے پرزے بیرون ملک سے منگوائے جائیں گے۔

بن قاسم ون پاور پلانٹ پرانا ہونے کی وجہ سے صرف 250 سے 300 میگا واٹ بجلی بنا رہا ہے۔

دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں کراچی کے علاقوں کورنگی، لانڈھی، بھینس کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی، بلدیہ، کیماڑی، لیاقت آباد، سائٹ، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، یوسف گوٹھ، تیسر ٹاؤن، گڈاپ، کاٹھور، اسکیم 33، رزاق آباد، گلشن حدید، شاہ لطیف ٹاؤن، ماریپور، لیاری میں لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer