آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے بدین، دادو، میرپورخاص اور سانگھڑ کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی کو دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ کور کمانڈر کراچی نے سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی کاموں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔