کل کا جلسہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، پرویزالہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کل ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چوہدری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے جلسے کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران خان کا تھا ، آج بھی عمران خان ہے اور کل بھی عمران خان کا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستانی کی سیاست نامکمل ہے جبکہ عمران خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ گجرات کے لوگ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں، عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ کل کا جلسہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جبکہ کل کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

واضح رہے کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گجرات میں تحریک انصاف نے پنڈال سجا لیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کل گجرات کے چوہدری ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 رات کے اس پہر بھی پی ٹی آئی کارکنان اور فیملیز جلسہ گاہ میں موجود ہیں، پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer